Posts Tagged With: Ahmadiyya

We Envy you Dr. Mehdi Ali

یہ کوئی احتجاجی پوسٹ نہیں ہے بلکہ ان نادانوں کی آنکھیں کھولنا مقصد ہے جو سمجھتے ہیں کہ وہ احمدیوں کو موت سے ڈرا سکتے ہیں۔ یہ ان جذبات کا اظہار ہے جو اس وقت دنیا کے ہر احمدی کے دل میں موجزن ہیں۔ کل صبح ربوہ میں ایک احمدی ڈاکٹر مہدی علی صاحب کو ان کی بیوی اور بچے کے سامنے گیارہ گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔جیسے ہی یہ خبر پڑھی تو دل نے ڈاکٹر مہدی علی کو سلام بھیجا اور پہلا خیال دل میں یہی آیا کہ کاش آج ڈاکٹر مہدی کی جگہ میں ہوتا۔

Continue reading

Categories: Urdu | Tags: , , , , , | Leave a comment

Die Angst vor denen, die in Frieden ruhen

von Kashifa Butt (Studentin, die für Frieden, Gleichheit und Religionsfreiheit steht und über den Extremismus schreibt, um andere darauf aufmerksam zu machen und diesen zu stoppen)

In der Nacht zum 3.Dezember 2012 zerstörten rund 15 maskierte, bewaffnete Männer mehr als 100 Grabmäler, in einem Friedhof der Ahmadiyya Muslim Gemeinde, in Lahore (Pakistan). Beim Lesen dieser Nachricht kommen einem viele Fragen in den Kopf. Die erste natürlich, wieso jemand so etwas Barbarisches macht? Wieso eine ganze Gruppe von Kriminellen unterwegs ist, um die letzte Ruhestätte von Menschen zu verunstalten? Wie haben diese Menschen, diese herzlose Tat mit ihrem Gewissen vereinbart? Vor allem ist aber unverständlich, wieso jemand beim Ausführen dieser unmenschlichen Tat bewaffnet sein muss? Normalerweise besucht niemand in der Nacht einen Friedhof…Und für die Bewältigung des unwissenden Nachtwächters und seiner Familie sind 15 Waffen eigentlich auch ein paar zu viel, oder?

Continue reading

Categories: Deutsch | Tags: , , , , , , , , , , , , | 2 Comments

Amir Liaquat

کل ہی جناب عامر لیاقت صاحب نے دوبارہ جیو ٹی وی نیٹورک جوائن کر لیا ہے اور اپنے پہلے ہی پروگرام میں موصوف نے الفاظ کے ہیر پھیر سے جیو کو فردوس بریں کا چینل ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ، خیر یہ موصوف کا ذاتی ہے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ عموما بحیثیت قوم ہماری اجتماعی یادداشت بہت کمزور ہے مگر اگر پھر بھی آپ کو یاد ہو تو پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں جنوری دو ہزار گیارہ میں صوبہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو دن دیہاڑے ان کے ایک مذہبی جنونی گارڈ ممتاز قادری نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور اس کے کچھ ہی دیر کے بعد دوبارہ اسی اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور شہباز بھٹی بھی مذہبی جنونی لوگوں کی وحشت کے بھینٹ چڑھ گئے

Continue reading

Categories: Urdu | Tags: , , , , , , , , , | 2 Comments

Champion of Human Rights – Pakistan

مورخہ بارہ نومبر دو ہزار بارہ کو پاکستان اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا تیسری دفعہ نمائندہ منتخب ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ملک میں انسانی حقوق کی اقدار کو بلند کیا ہے اور انسانی حقوق پاکستان کے قانون اور نظریہ کا حصہ ہیں۔ اور ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ عالمی برادری نے پاکستان کو ممبر منتخب کر کے پاکستان کی انسانی حقوق کے لئے خدمات کو سراہا ہے۔  اب پاکستان کا انسانی حقوق کی کونسل کا ممبر منتخب ہونا اور اس کے بعد موصوف کے اس بیان کو نظر میں رکھتے ہوئے ہم صرف پاکستان میں بارہ نومبر کے آس پاس ہونے والے کچھ واقعات کا جائزہ لیتے ہیں، ہم زیادہ تفصیلات میں نہیں جاتے اور گڑھے مردے نہیں اکھاڑتے، حالانکہ لاہور میں سرکاری مسلمان ملا ایڑی سے چوٹی تک کا زور لگا کر اس محاورے کو احمدیوں کی قبریں تباہ کر کے حقیقت کا روپ دھارنے میں مشغول ہے۔ ہم دیکھتے ہیں  کہ وہ کونسی انسانی حقوق کی خدمات ہیں جن میں پاکستان روزانہ نئے سنگ میل طے کر رہا ہے۔ اور ان واقعات کو دیکھنے کہ بعد آپ خود کہہ اٹھیں گے کہ پاکستان کا انسانی حقوق کی کونسل کا رکن منتخب ہونا عالمی برادری اور خود انسانی حقوق کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔

Continue reading

Categories: Urdu | Tags: , , , , , , , , , | 5 Comments

Create a free website or blog at WordPress.com.

%d bloggers like this: